مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ رُكُوبِ الْهَدْيِ . باب: قربانی کے جانور پر سوار ہونا
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةَ حَافِيًا قَالَ : " ارْكَبْهَا " . قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّهَا بَدَنَةٌ . قَالَ : " ارْكَبْهَا " . فَرَكِبَهَا . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ : حَافِيًا . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ ، وَهُوَ مَعَ ضَعْفِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس تشریف لائے جو قربانی کے جانور کو ہانک کر لے جا رہا تھا اور خود ننگے پاؤں تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اس پر سوار ہو جاؤ اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ قربانی کا جانور ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اس پر سوار ہو جاؤ ! تو وہ اس پر سوار ہو گیا ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں منقول ہے ، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” وہ ننگے پاؤں تھا “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے ، اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ۔