حدیث نمبر: 5387
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَّمَ غَنَمًا يَوْمَ النَّحْرِ فِي أَصْحَابِهِ وَقَالَ : " اذْبَحُوا لِعُمْرَتِكُمْ ; فَإِنَّهَا تُجْزِئُ عَنْكُمْ " . فَأَصَابَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ تَيْسٌ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : قربانی کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے درمیان بکریاں تقسیم کیں اور ارشاد فرمایا : ” تم اپنے عمرے کے حوالے سے انہیں ذبح کر لو یہ تمہاری طرف سے کفایت کر جائیں گی “ ۔ تو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے حصے میں بکرا آیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔