حدیث نمبر: 5308
عَنْ أَسْلَمَ قَالَ : خَرَجْتُ فِي سَفَرٍ فَلَمَّا رَجَعْتُ قَالَ لِي عُمَرُ : مَنْ صَحِبْتَ ؟ قُلْتُ : صَحِبْتُ رَجُلًا مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ . فَقَالَ عُمَرُ : أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَخُوكَ الْبَكْرِيُّ وَلَا تَأْمَنْهُ " ؟ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
اسلم بیان کرتے ہیں : میں ایک سفر میں نکلا جب میں واپس آیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : تم کس کے ساتھ تھے ؟ میں نے کہا: میں بکر بن وائل قبیلے کے ایک شخص کے پاس تھا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کیا تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے : ” تمہارا بھائی بکری ( یعنی جو بکر قبیلے سے تعلق رکھتا ہے ) اور تم اس سے محفوظ نہیں ہو“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں زید بن عبدالرحمن بن زید بن اسلم کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے ، اور وہ دونوں ضعیف ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں زید بن عبدالرحمن بن زید بن اسلم کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے ، اور وہ دونوں ضعیف ہیں ۔
حدیث نمبر: 5309
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الشَّيْطَانُ يَهِمُّ بِالْوَاحِدِ وَالِاثْنَيْنِ ، فَإِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً لَمْ يَهِمَّ بِهِمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” شیطان ایک یا دو آدمیوں کا قصد کر لیتا ہے ، لیکن جب وہ تین افراد ہوں تو پھر وہ ان کا قصد نہیں کرتا“ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، اور اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، اور اس کی توثیق کی گئی ہے ۔