کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جو چیز تم صدقہ کرو اسے تم باقی رکھ لو گے
حدیث نمبر: 4602
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرَ أَنْ يُذْبَحَ شَاةٌ فَيُقَسِّمَهَا بَيْنَ الْجِيرَانِ ، قَالَ : فَذَبَحْتُهَا فَقَسَمْتُهَا بَيْنَ الْجِيرَانِ ، وَرُفِعَتِ الذِّرَاعُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَكَانَ أَحَبُّ الشَّاةِ إِلَيْهِ الذِّرَاعَ ، فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ عَائِشَةُ : مَا بَقِيَ عِنْدَنَا مِنْهَا إِلَّا الذِّرَاعُ قَالَ : " كُلُّهَا بَقِيَ إِلَّا الذِّرَاعَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت بکری ذبح کی گئی اور اس کا گوشت پڑوسیوں میں تقسیم کر دیا گیا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے اسے ذبح کیا تھا اور میں نے ہی اسے پڑوسیوں میں تقسیم کیا تھا پھر دستی کا گوشت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا بکری کے گوشت میں آپ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ دستی کا گوشت تھا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدہ عائشہ بھی رضی اللہ عنہا نے عرض کی : اب ہمارے پاس صرف ایک دستی بچی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : باقی سب بچ گیا ہے صرف ایک دستی نہیں بچی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4602
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (942)»