حدیث نمبر: 4188
عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ : صَلَّى عَلِيٌّ يَوْمَ صِفِّينَ عَلَى عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَهَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ ، فَكَانَ عَمَّارُ أَقْرَبَهُمَا إِلَى عَلِيٍّ ، وَكَانَ هَاشِمُ أَقْرَبَهُمَا إِلَى الْقِبْلَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ سِنَانُ بْنُ هَارُونَ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین
امام شعبی بیان کرتے ہیں : جنگ صفین کے موقع پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی تھی تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ والی طرف تھے ، اور سیدنا ہاشم رضی اللہ عنہ قبلہ کی طرف تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سنان بن ہارون ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سنان بن ہارون ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔