حدیث نمبر: 3933
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ أَعْمَالَكُمْ تُعْرَضُ عَلَى أَقَارِبِكُمْ وَعَشَايِرِكُمْ مِنَ الْأَمْوَاتِ فَإِنْ كَانَ خَيْرًا اسْتَبْشَرُوا وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ قَالُوا : اللَّهُمَّ لَا تُمِتْهُمْ حَتَّى تَهْدِيَهُمْ كَمَا هَدَيْتِنَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ . ¤ قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي أَيُّوبَ فِي الْبَابِ قَبْلَ هَذَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تمہارے اعمال تمہارے قریبی رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں جو فوت ہو چکے ہوں اگر وہ عمل بہتر ہوں تو وہ لوگ خوشخبری حاصل کرتے ہیں اور اگر وہ ( عمل ) اس کے علاوہ ہوں تو وہ لوگ یہ کہتے ہیں : اے اللہ ! تو انہیں اس وقت تک موت نہ دینا جب تک تو انہیں اس طرح ہدایت نصیب نہیں کرتا جس طرح تو نے ہمیں ہدایت نصیب کی تھی “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ، اس سے پہلے ایک باب میں سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث گزر چکی ہے ۔