حدیث نمبر: 3905
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَهُ : " إِنَّ الْمُؤْمِنَ عِنْدِي بِمَنْزِلَةِ كُلِّ خَيْرٍ يَحْمَدُنِي وَأَنَا أَنْزِعُ نَفْسَهُ مِنْ بَيْنِ جَنْبَيْهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ أَبَانَ الْقُرَشِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( پروردگار یہ فرماتا ہے : ) ” مومن میرے نزدیک ہر قسم کی بھلائی کے مرتبے میں ہے وہ میری حمد بیان کرتا ہے ، جبکہ میں اس کے دونوں پہلوؤں کے درمیان سے اس کی جان الگ کر رہا ہوتا ہوں “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد أحمد بن ابان قرشی کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ میں ان سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد أحمد بن ابان قرشی کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ میں ان سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔