کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس شخص کا بیان جو موت سے فرار اختیار کرتا ہے
حدیث نمبر: 3896
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَثَلُ الَّذِي يَفِرُّ مِنَ الْمَوْتِ كَمَثَلِ الثَّعْلَبِ ، تَطْلُبُهُ الْأَرْضُ بِدَيْنٍ فَجَعَلَ يَسْعَى حَتَّى إِذَا أَعْيَا وَابْتَهَرَ دَخَلَ جُحْرَهُ فَقَالَتْ لَهُ الْأَرْضَ : يَا ثَعْلَبُ دَيْنِي ، فَخَرَجَ وَلَهُ حُصَاصٌ فَلَمْ يَزَلْ كَذَلِكَ حَتَّى تَقَطَّعَتْ عُنُقُهُ فَمَاتَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُعَاذُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهُذَلِيُّ قَالَ الْعُقَيْلِيُّ : لَا يُتَابَعُ عَلَى رَفْعِ حَدِيثِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” وہ شخص جو موت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے اس کی مثال لومڑی کی طرح ہے ، جسے زمین تلاش کرتی ہے وہ دوڑتی رہتی ہے یہاں تک کہ جب وہ تھک جاتی ہے ، اور اس کا سانس پھول جاتا ہے ، تو اپنی بل میں داخل ہو جاتی ہے زمین اس سے کہتی ہے : اے لومڑی ! میرا قرض ؟ وہ نکلتی ہے ، تو وہ تیز دوڑتی ہے ، اور وہ اسی طرح ( دوڑتی ) رہتی ہے ، یہاں تک کہ اس کی گردن ٹوٹ جاتی ہے ، اور وہ مر جاتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی معاذ بن محمد ہذلی ہے عقیلی بیان کرتے ہیں : اس حدیث کے ” مرفوع “ ہونے میں اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3896
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف