کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: کسی رگ میں اختلاج ، کسی گناہ ہی کی وجہ سے ہوتا ہے
حدیث نمبر: 3755
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا اخْتَلَجَ عِرْقٌ وَلَا عَيْنٌ إِلَّا بِذَنْبٍ ، وَمَا يَغْفِرُ اللَّهُ أَكْثَرُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ بَهْرَامَ وَهُوَ ثِقَةٌ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ مُرْجِئًا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کوئی بھی رگ ، یا آنکھ خرابی کا شکار کسی گناہ کی وجہ سے ہی ہوتی ہے ، اور اللہ تعالیٰ جو مغفرت کرتا ہے وہ زیادہ ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی صلت بن بہرام ہے وہ ثقہ ہے ، تاہم وہ مرجئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی صلت بن بہرام ہے وہ ثقہ ہے ، تاہم وہ مرجئی ہے ۔