کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: سجود تلاوت کا بیان
حدیث نمبر: 3687
عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا سَجَدَ ابْنُ آدَمَ قَالَ الشَّيْطَانُ : أُمِرَ ابْنُ آدَمَ بِالسُّجُودِ فَسَجَدَ فَلَهُ الْجَنَّةُ ، وَأُمِرْتُ بِالسُّجُودِ فَعَصَيْتُ فَلِيَ النَّارُ " . ¤ أَوْ نَحْوَ هَذَا الْكَلَامِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ كِنَانَةُ بْنُ جَبَلَةَ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ وَسُهَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب ابن آدم سجدہ کرتا ہے ، تو شیطان یہ کہتا ہے ۔ ابن آدم کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تو اس نے سجدہ کر لیا اسے جنت مل جائے گی مجھے سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تو میں نے انکار کیا ، تو مجھے جہنم ملے گی “ ۔ راوی کہتے ہیں : یا اس کی مانند کوئی کلام ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی کنانہ بن جبلہ ہے ، جسے ابوحاتم نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اور ایک راوی سہیل بن ابوحزم ہے ، جسے یحیی بن معین نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور ایک جماعت نے اسے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3687
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3688
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ : إِذَا رَأَى الشَّيْطَانُ ابْنَ آدَمَ سَاجِدًا صَاحَ وَقَالَ : يَا وَيْلَهُ وَيْلُ الشَّيْطَانِ أَمَرَ اللَّهُ ابْنَ آدَمَ أَنْ يَسْجُدَ وَلَهُ الْجَنَّةُ فَأَطَاعَ وَأَمَرَنِي أَنْ أَسْجُدَ فَعَصَيْتُ فَلِي النَّارُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا إِسْحَاقَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ . ¤
محمد محی الدین
ابواسحاق بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب شیطان ابن آدم کو سجدے کی حالت میں دیکھتا ہے ، تو چیخ کر یہ کہتا ہے : ہائے بربادی شیطان کی بربادی اللہ تعالیٰ نے ابن آدم کو سجدہ کرنے کا حکم دیا کہ اسے جنت مل جائے گی تو اس نے اطاعت کی اور اس نے مجھے سجدہ کرنے کا حکم دیا تو میں نے نافرمانی کی ، تو مجھے جہنم ملے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں البتہ ابواسحاق نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3688
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع