کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جمعہ کے دن حلقے بنانا
حدیث نمبر: 3090
عَنْ وَاثِلَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يُتَحَلَّقُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ خُرُوجِ الْإِمَامِ ، وَلْيُقْبِلُوا عَلَى الْقِبْلَةِ ، وَلَا يَوْمَ الْعِيدِ بَعْدَ الصَّلَاةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَوْنٍ رَوَى أَحَادِيثَ مَوْضُوعَةً بِهَذَا الْإِسْنَادِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جمعہ کے دن امام کے آنے سے پہلے حلقے نہ بنائے جائیں بلکہ قبلہ کی طرف رخ کر کے بیٹھا جائے اور عید کے دن نماز کے بعد حلقے نہ بنائے جائیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عون ہے ، اور وہ اس سند کے ساتھ موضوع احادیث روایت کرتا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3090
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ موضوع