حدیث نمبر: 2463
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَمَسُّ لِحْيَتَهُ فِي الصَّلَاةِ غَيْرَ عَبِثٍ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ وَلَدِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران عبث طور کے بغیر داڑھی کو چھو لیتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ ہے ، جو سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ ہے ، جو سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔
حدیث نمبر: 2464
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمَسُّ لِحْيَتَهُ فِي الصَّلَاةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ الطَّائِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے دوران داڑھی کو چھوتے ہوئے دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی منذر بن زیاد طائی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی منذر بن زیاد طائی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔
حدیث نمبر: 2465
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ : النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُبَّمَا مَسَّ لِحْيَتَهُ فِي الصَّلَاةِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات نماز میں اپنی داڑھی کو چھو لیتے تھے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خطاب ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا ذکر کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خطاب ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا ذکر کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ۔
حدیث نمبر: 2466
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمَسُّ لِحْيَتَهُ فِي الصَّلَاةِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَهُوَ مُرْسَلٌ . ¤
محمد محی الدین
حسن بصری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران اپنی داڑھی کو چھو لیتے تھے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور یہ ” مرسل “ ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور یہ ” مرسل “ ہے ۔