کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: نماز میں عورت کیا پہنے گی ؟
حدیث نمبر: 2230
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنِ امْرَأَةٍ صَلَاةً حَتَّى تُوَارِيَ زِينَتَهَا، وَلَا جَارِيَةً بَلَغَتِ الْمَحِيضَ حَتَّى تَخْتَمِرَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ : تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى الْأَيْلِيُّ قُلْتُ : وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اللہ تعالٰی عورت کی نماز اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک وہ عورت اپنی زینت کو چھپا نہیں لیتی ہے ، اور لڑکی جو حیض کی عمر تک پہنچ چکی ہو اس کی نماز اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک وہ چادر نہیں اوڑھتی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں : اسحاق بن اسماعیل بن عبدالاعلی ایلی نامی راوی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2230
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2231
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا عَلِيُّ مُرْ نِسَاءَكَ لَا يُصَلِّينَ عُطُلًا وَلَوْ أَنْ يَتَقَلَّدْنَ سَيْرًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ رَابِطَةَ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اے علی ! اپنی خواتین کو یہ ہدایت کرو کہ وہ زیور پہنے بغیر نماز ادا نہ کریں ، خواہ وہ دھاگہ ( یا ڈوری ) گلے میں ڈال لیں “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں رابطہ بنت عبداللہ بن محمد بن علی کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور میں نے کسی کو اس خاتون کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2231
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف