کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جو شخص مسجد میں آئے اور لوگوں کو پائے کہ وہ نماز ادا کر چکے ہیں
حدیث نمبر: 2177
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ مِنْ نَوَاحِي الْمَدِينَةِ يُرِيدُ الصَّلَاةَ فَوَجَدَ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا فَمَالَ إِلَى مَنْزِلِهِ فَجَمَعَ أَهْلَهُ فَصَلَّى بِهِمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ کے نواحی علاقے ، سے تشریف لائے آپ کا ارادہ نماز ادا کرنے کا تھا آپ نے لوگوں کو پایا کہ وہ نماز ادا کر چکے ہیں تو آپ اپنے گھر تشریف لے گئے ، آپ نے اپنے اہل خانہ کو جمع کیا اور انہیں نماز پڑھائی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2177
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔