کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حیض والی عورت کا مسجد میں داخل ہونا
حدیث نمبر: 2066
عَنْ أُمِّ أَيْمَنَ قَالَتْ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ " قُلْتُ : إِنِّي حَائِضٌ قَالَ : " إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو نُعَيْمٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ فَإِنْ كَانَ هُوَ أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ فَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ ، وَإِنْ كَانَ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ فَهُوَ ضَعِيفٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي الطَّهَارَةِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے مسجد سے چٹائی پکڑا دو میں نے عرض کی : میں حائضہ ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ مذکور ہے ، اسے ابونعیم نے صالح بن رستم سے نقل کیا ہے ۔ اگر تو ابونعیم سے مراد فضل بن دکین ہے ، تو پھر اس روایت کے تمام رجال ” ثقہ “ ہیں ، اگرچہ ضرار بن صرد نامی راوی ” ضعیف “ ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ، اس موضوع سے متعلق دیگر روایات طہارت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2066
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف