کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: سحری کے وقت مسجد کے آگے والے حصے میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 1983
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَابِرٍ الْأَلْهَانِيِّ قَالَ : دَخَلَ الْمَسْجِدَ حَابِسُ بْنُ سَعْدٍ الطَّائِيُّ مِنَ السَّحَرِ ، وَقَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَى النَّاسَ يُصَلُّونَ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ : مُرَاءُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ ، أَرْعِبُوهُمْ فَمَنْ أَرْعَبَهُمْ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ، فَأَتَاهُمُ النَّاسُ فَأَخْرَجُوهُمْ ، فَقَالَ : إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ مِنَ السَّحَرِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ غَابِرٍ الْأَلْهَانِيُّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ . ¤
محمد محی الدین
عبداللہ بن غابر الہانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا حابس بن سعد طائی رضی اللہ عنہ سحری کے وقت مسجد میں داخل ہوئے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ نصیب ہوا تھا انہوں نے مسجد کے آگے والے حصے میں کچھ لوگوں کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا : رب کعبہ کی قسم یہ دکھاوا کرنے والے لوگ ہیں انہیں بھگاؤ جو شخص انہیں بھگائے گا وہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا ، تو کچھ لوگ ان لوگوں کے پاس گئے ( یا سیدنا حابس بن سعد رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس گئے ) اور انہیں وہاں سے نکال دیا پھر سیدنا حابس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : بے شک فرشتے سحری کے وقت مسجد کے آگے والے حصے میں نماز ادا کرتے ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن غابر الہانی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1983
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف