کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: مساجد کو پاک رکھنا
حدیث نمبر: 1958
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ : أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرَابِيٌّ فَبَايَعَهُ [ فِي الْمَسْجِدِ ] ثُمَّ انْصَرَفَ ، فَقَامَ فَفَشَجَ فَبَالَ ، فَهَمَّ النَّاسُ بِهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تَقْطَعُوا عَلَى الرَّجُلِ بَوْلَهُ " ، ثُمَّ دَعَا بِهِ فَقَالَ : " أَلَسْتَ بِمُسْلِمٍ ؟ " قَالَ : بَلَى ، قَالَ : " فَمَا حَمَلَكَ عَلَى أَنْ بُلْتَ فِي الْمَسْجِدِ ؟ " قَالَ : وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا ظَنَنْتُ إِلَّا أَنَّهُ صَعِيدٌ مِنَ الصُّعُدَاتِ فَبُلْتُ فِيهِ ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذَنُوبٍ مِنْ مَاءٍ فَصُبَّ عَلَى بَوْلِهِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس نے مسجد میں آپ کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا پھر وہ مڑ گیا پھر وہ کھڑا ہوا ، اس نے اپنی ٹانگیں پھیلائیں اور پیشاب کرنے لگا لوگ اس کی طرف بڑھنے لگے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس شخص کو پیشاب کرنے کے درمیان نہ روکو پھر آپ نے اس شخص کو بلایا اور فرمایا کیا تم مسلمان نہیں ہو ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر تم نے مسجد میں پیشاب کیوں کیا ہے ، اس شخص نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے میں نے تو یہی گمان کیا ہے یہ بھی ایک زمین ہے ، تو میں نے اس میں پیشاب کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا پانی کا ایک ڈول لایا گیا اور اس کے پیشاب پر بہا دیا گیا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ ، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1958
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1959
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَانِهِ فَاحْتُفِرَ وَصُبَّ عَلَيْهِ دَلْوٌ مِنْ مَاءٍ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ سَمْعَانُ بْنُ مَالِكٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دیہاتی آیا اس نے مسجد میں پیشاب کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ کے بارے میں حکم دیا اسے کھودا گیا پھر اس پر پانی کا ایک ڈول بہا دیا گیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پھر اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سمعان بن مالک ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1959
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف