حدیث نمبر: 1576
عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرَادَ أَنْ يَنْهَى عَنْ مُتْعَةِ الْحَجِّ ، فَقَالَ لَهُ أُبَيٌّ : لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ ، قَدْ تَمَتَّعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . وَأَرَادَ أَنْ يَنْهَى عَنْ حُلَلِ الْحِيرَةِ ; لِأَنَّهَا تُصْبَغُ بِالْبَوْلِ ، فَقَالَ لَهُ أُبَيٌّ : لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ ، قَدْ لَبِسَهُنَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَبِسْنَاهُنَّ فِي عَهْدِهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ وَلَا مِنْ أُبَيٍّ . ¤
محمد محی الدین
حسن ( بصری ) بیان کرتے ہیں : سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ ارادہ کیا کہ وہ حج تمتع سے منع کر دیں ، تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: آپ کو اس بات کا اختیار نہیں ہے ، کیونکہ ہم نے اللہ کے رسول کے ساتھ حج تمتع کیا ہے ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ ارادہ کیا کہ وہ ” حیرہ “ کے حلوں سے منع کر دیں ، کیونکہ اُن پر پیشاب کے ذریعے رنگ کیا جاتا ہے ، تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: آپ کو یہ اختیار نہیں ہے ، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کپڑا پہنا ہے ، اور آپ کے زمانے میں ، ہم نے بھی اُسے پہنا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، حسن نامی راوی نے ، نہ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اور نہ ہی سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، حسن نامی راوی نے ، نہ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اور نہ ہی سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے ۔