کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: بے وقوف کا عالم سے برتر ہو جانا
حدیث نمبر: 862
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ كَلْبَةً كَانَتْ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ مُجِحًّا ، فَضَافَ أَهْلُهَا ضَيْفٌ ، فَقَالَتْ : لَا أَنَبَحُ ضَيْفَ اللَّيْلَةَ ، فَعَوَى جَرْوُهَا فِي بَطْنِهَا ، فَأُوحِيَ إِلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ أَنَّ مِثْلَ هَذِهِ الْكَلْبَةِ مِثْلُ أُمَّةٍ يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ ، يَسْتَعْلِي سُفَهَاؤُهَا عَلَى عُلَمَائِهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرَوَى أَحْمَدُ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّ فِي حَدِيثِ أَحْمَدَ : يَقْهَرُ سُفَهَاؤُهَا حُلَمَاءَهَا . - وَيَأْتِي فِي الْفِتَنِ ، وَفِيهِ شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى . وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : بنی اسرائیل میں ایک کتیا تھی جو شور مچانے والی تھی ۔ ایک مرتبہ اس کے مالکان کے ہاں مہمان آ گئے ، تو اس نے یہ سوچا آج رات میں مہمان کی وجہ سے نہیں بھونکوں گی ، تو اس نے اپنے پلے کو پیٹ کے ساتھ لگا لیا ، تو اُن میں سے ایک شخص کی طرف یہ بات وحی کی گئی : کہ اُس کتیا کی مثال اس امت کی مانند ہے ، جو تم لوگوں کے بعد آئے گی ، جس کے بے وقوف لوگ ، اُس کے علماء پر غالب آ جائیں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، تاہم امام أحمد کی روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” اُس کے بے وقوف لوگ اُس کے علماء پر غلبہ حاصل کر لیں گے ۔ “ یہ روایت فتنوں سے متعلق باب میں آگے آئے گی ، اس کی سند میں ایک راوی شعیب بن صفوان ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، جبکہ یحیی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اور عطاء بن سائب نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 862
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام احمد فى مسنده 170/2 اخرجه الأمام الطبراني فى معجم الاوسط 5609 اورده المؤلف فى زوائد المسند 4424»