حدیث نمبر: 158
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الْإِيمَانَ لَيَخْلَقُ فِي جَوْفِ أَحَدِكُمْ كَمَا يَخْلَقُ الثَّوْبُ ، فَسَلُوا اللَّهَ - تَعَالَى - أَنْ يُجَدِّدَ الْإِيمَانَ فِي قُلُوبِكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” آدمی کے پیٹ ( یعنی سینے یا دل ) کے اندر ایمان بوسید ہو جاتا ہے ، جس طرح کوئی کپڑا بوسیدہ ہو جاتا ہے ، تو تم لوگ اللہ تعالٰی سے یہ سوال ( یعنی دعا ) کرو ! کہ وہ تمہارے دلوں میں ایمان کی تجدید کر دے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 159
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَكَيْفَ نُجَدِّدُ إِيمَانَنَا ؟ قَالَ : " أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ ، وَفِيهِ سُمَيْرُ بْنُ نَهَارٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ اپنے ایمان کی تجدید کرو ! عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! ہم اپنے ایمان کی تجدید کیسے کریں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم کثرت کے ساتھ لا الہ الا اللہ پڑھا کرو “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند عمدہ ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سمیر بن نہار ہے ، امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند عمدہ ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سمیر بن نہار ہے ، امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے