حدیث نمبر: 9981
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ لِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلِأَبِي بَكْرٍ يَوْمَ بَدْرٍ : " مَعَ أَحَدِكُمَا جِبْرِيلُ وَمَعَ الْآخَرِ مِيكَائِيلُ ، وَإِسْرَافِيلُ مَلَكٌ عَظِيمٌ يَشْهَدُ الْقِتَالَ - أَوْ يَكُونُ فِي الصَّفِّ - " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ بِنَحْوِهِ وَالْبَزَّارُ وَاللَّفْظُ لَهُ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوہ بدر کے دن ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا : ” تم دونوں میں سے ایک کے ساتھ ، جبرائیل ہے اور دوسرے کے ساتھ میکائیل ہے اور اسرافیل ، جو ایک بڑا فرشتہ ہے وہ اس جنگ میں شریک ہے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) وہ صف میں ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے ، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں ، ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 9981
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1467) اخرجه أبو يعلى فى المسند (340) أخرجه احمد فى المسند (1256)»