مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِبْعَادِ عِنْدَ قَضَاءِ الْحَاجَةِ باب: قضائے حاجت کے وقت دور چلے جانا
وَعَنْ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ ، فَخَرَجَ لِحَاجَتِهِ - وَكَانَ إِذَا خَرَجَ لِحَاجَتِهِ يَبْعُدُ - فَأَتَيْتُهُ بِأَدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ ، فَانْطَلَقَ ، فَسَمِعْتُ خُصُومَةَ رِجَالٍ وَلَغَطًا لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهَا ، فَجَاءَ ، فَقَالَ : " بِلَالٌ ؟ " قُلْتُ : بِلَالٌ . قَالَ : " أَمَعَكَ مَاءٌ ؟ " قُلْتُ : نَعَمْ . قَالَ : " أَصَبْتَ " ، فَأَخَذَهُ مِنِّي فَتَوَضَّأَ . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، سَمِعْتُ عِنْدَكَ خُصُومَةَ رِجَالٍ وَلَغَطًا مَا سَمِعْتُ أَحَدًا مِنْ أَلْسِنَتِهِمْ . قَالَ : " اخْتَصَمَ عِنْدِيَ الْجِنُّ الْمُسْلِمُونَ وَالْجِنُّ الْمُشْرِكُونَ ، سَأَلُونِي أَنْ أُسْكِنَهُمْ ، فَأَسْكَنْتُ الْمُسْلِمِينَ الْجَلْسَ ، وَأَسْكَنْتُ الْمُشْرِكِينَ الْغَوْرَ " . ¤ قُلْتُ لِكَثِيرٍ : مَا الْجَلْسُ ؟ وَمَا الْغَوْرُ ؟ قَالَ : الْجَلْسُ : الْقُرَى وَالْجِبَالُ ، وَالْغَوْرُ : مَا بَيْنَ الْجِبَالِ وَالْبِحَارِ . ¤ قَالَ كَثِيرٌ : مَا رَأَيْنَا أَحَدًا أُصِيبَ بِالْجَلْسِ إِلَّا سَلِمَ ، وَلَا أُصِيبَ أَحَدٌ بِالْغَوْرِ إِلَّا لَمْ يَكَدْ يَسْلَمُ . ¤ قُلْتُ : رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ : كَانَ إِذَا أَرَادَ الْحَاجَةَ أَبْعَدَ فَقَطْ . ¤ وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ . ¤سیدنا بلال بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر کر رہے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضاء حاجت کے لیے تشریف لے گئے ، آپ قضائے حاجت کے لئے دور تشریف لے جایا کرتے تھے ، میں پانی کا برتن لے کر آپ کے پاس آیا ، آپ گئے ہوئے تھے ، میں نے کچھ لوگوں کے بحث کرنے اور شور و غوغا کی آواز سنی ، میں نے اس طرح کی آواز کبھی نہیں سنی تھی ، جب آپ تشریف لائے تو آپ نے فرمایا : تم بلال ہو ؟ میں نے عرض کی میں بلال ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کہ تمہارے پاس پانی ہے ؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم نے ٹھیک کیا ، پھر آپ نے مجھ سے پانی لیا اور وضو کیا ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے آپ کے پاس کچھ لوگوں کے بحث کرنے اور شور و غوغا کی آوازیں سنی تھیں ، میں نے ان کی زبان کسی سے نہیں سنی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسلمان اور مشرکین جنات میرے پاس بحث کر رہے تھے ، انہوں نے یہ درخواست کی کہ میں ان کی رہائش کے لیے جگہ کا تعین کر دوں ، تو میں نے مسلمانوں کے لیے ” جلس“ کا تعین کر دیا اور مشرکین کے لیے ” غور “ کا تعین کر دیا ۔
راوی بیان کرتے ہیں : میں نے ( اپنے استاد ) کثیر سے دریافت کیا : جلس سے کیا مراد ہے ؟ اور ” غور “ سے کیا مراد ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : ” جلس “ سے مراد بستیاں اور پہاڑ ہیں ، اور ” غور “ سے مراد پہاڑوں اور سمندروں کے درمیان کی جگہ ہے ۔ کثیر کہتے ہیں : ہم نے یہ دیکھا ہے کہ جس بھی شخص کو ” جلس “ میں کوئی نقصان پہنچتا ہے وہ سلامت رہتا ہے ، اور جس کو ” غور “ میں نقصان پہنچتا ہے ، وہ کم ہی سلامت رہتا ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس روایت کا صرف یہ حصہ نقل کیا ہے : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کا ارادہ کرتے تھے ، تو دور چلے جاتے تھے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف ہے ، اس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ، امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے ۔