مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ باب: غزوہ بدر
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ مِائَةُ نَاضِحٍ وَنَوَاضِحُ ، وَكَانَ مَعَهُ فَرَسَانِ يَرْكَبُ أَحَدَهُمَا الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ ، وَيَتَرَوَّحُ الْآخَرَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ ، وَسَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ . ¤ قَالَ : وَكَانَ أَصْحَابُهُ يَتَعَقَّبُونَ فِي الطَّرِيقِ النَّوَاضِحَ . ¤ قَالَ : فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَرْثَدُ بْنُ أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيُّ حَلِيفُ حَمْزَةَ بْنِ عَبَدِ الْمُطَّلِبِ يَتَعَقَّبُونَ نَاضِحًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : غزوہ بدر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پانی لاد کر لانے والے اور دوسرے ایک سو اونٹ اور ( اونٹنیاں ) تھے اور آپ کے ساتھ دو گھوڑے تھے جن میں سے ایک پر سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سوار تھے اور دوسرے پر سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ اور سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ باری باری سوار ہوتے تھے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب راستے میں اونٹوں پر باری باری سوار ہوتے رہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا مرثد بن ابومرثد غنوی رضی اللہ عنہ ، جو سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے حلیف تھے اور باری ، باری اونٹ پر سوار ہوتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ بن ابراہیم بن عثمان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔