مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابُ الْهِجْرَةِ إِلَى الْمَدِينَةِ باب: مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنا
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقُبَاءٍ عَلَى كُلْثُومِ بْنِ هَدْمِ أَخِي بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ وَيُقَالُ : بَلْ نَزَلَ عَلَى سَعْدِ بْنِ خَيْثَمَةَ ، فَأَقَامَ فِي بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، وَأَدْرَكَتْهُ الْجُمُعَةُ فِي بَنِي سَالِمِ بْنِ عَوْفٍ فَصَلَّى الْجُمُعَةَ الْكُبْرَى فِي الْمَسْجِدِ بِبَطْنِ الْوَادِي . ¤ قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ : ثُمَّ نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَبِي أَيُّوبَ وَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبِنَاءِ مَسْجِدِهِ فِي تِلْكَ السَّنَةِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ابن اسحاق بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قباء میں بنو عمرو بن عوف سے تعلق رکھنے والے صاحب سیدنا کلثوم بن ہدم رضی اللہ عنہ کے ہاں پڑاؤ کیا تھا ، ایک قول کے مطابق آپ نے سیدنا سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ کے ہاں پڑاؤ کیا تھا ، آپ بنوعمرو بن عوف کے محلے میں مقیم رہے ، یہاں تک کہ بنوسالم بن عوف کے علاقے میں جمعہ کا دن آ گیا ، تو آپ نے آبادی کے نشیبی حصے میں موجود مسجد میں ، جمعہ کی نماز ادا کی ، اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرنے ، اور اُسی سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مسجد ( یعنی مسجد نبوی ) کی تعمیر کا حکم دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔