حدیث نمبر: 9901
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : خَرَجْنَا فِي الْحَجَّةِ الَّتِي بَايَعْنَا فِيهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَالْعَقَبَةِ وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي زُرَيْقٍ رَافِعُ بْنُ مَالِكِ بْنِ الْعَجْلَانِ . وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي سَاعِدَةَ سَعْدُ بْنُ عِبَادَةَ ، وَالْمُنْذِرُ بْنُ عَمْرٍو . رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُمَا وَاحِدٌ ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حج کے موقع پر ہم لوگ روانہ ہوئے جس کے دوران ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عقبہ میں بیعت کی تھی بنوزریق کے نقیب سیدنا رافع بن مالک بن عجلان رضی اللہ عنہ تھے اور بنو ساعدہ کے نقیب سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا منذر بن عمرو رضی اللہ عنہ تھے یہ دونوں روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں ، ان دونوں کی سند ایک ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 9901
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5354)»