حدیث نمبر: 9830
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي مَالِكِ بْنِ كِنَانَةٍ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسُوقِ ذِي الْمَجَازِ يَتَخَلَّلُهَا، يَقُولُ : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ قُولُوا : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تُفْلِحُوا " . قَالَ : وَأَبُو جَهْلٍ يَحْثِي عَلَيْهِ التُّرَابَ ، وَيَقُولُ : يَا أَيُّهَا النَّاسِ لَا يَغْوِيَنَّكُمْ هَذَا عَنْ دِينِكُمْ ، فَإِنَّمَا يُرِيدُ لِتَتْرُكُوا آلِهَتَكُمْ ، وَتَتْرُكُوا اللَّاتَ وَالْعُزَّى . قَالَ : وَمَا يَلْتَفِتُ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . قُلْتُ : انْعَتْ لَنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : بَيْنَ بُرْدَيْنِ أَحْمَرَيْنِ مَرْبُوعٌ كَثِيرُ اللَّحْمِ ، حَسَنُ الْوَجْهِ ، شَدِيدُ سَوَادِ الشَّعْرِ، أَبْيَضُ شَدِيدُ الْبَيَاضِ، سَابِغُ الشَّعْرِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

بنو مالک بن کنانہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ذوالمجاز کے بازار میں دیکھا کہ آپ لوگوں کے درمیان میں سے گزر رہے تھے اور یہ فرما رہے تھے : اے لوگو ! تم لا الہ الا اللہ پڑھ لو تم کامیاب ہو جاؤ گے ۔ راوی کہتے ہیں : ابوجہل آپ پر مٹی ڈال دیتا تھا ، اور یہ کہتا تھا اے لوگو یہ شخص تمہیں تمہارے دین کے حوالے سے گمراہ نہ کرے یہ چاہتا ہے کہ تم لوگ اپنے معبودوں کو ترک کر دو تم لوگ لات اور عزیٰ کو ترک کر دو ۔ راوی کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف توجہ نہیں کر رہے تھے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے دریافت کیا : آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ ہمارے سامنے بیان کریں ، تو انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سرخ چادریں اوڑھی ہوئی تھیں آپ چوڑے کندھوں کے مالک بھرے جسم کے مالک خوبصورت چہرے والے شخص تھے آپ کے بال انتہائی سیاہ تھے اور رنگ انتہائی سفید تھا ، اور آپ کے بال لمبے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 9830
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (376/5)»