مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ قَسْمِ الْغَنِيمَةِ . باب: مال غنیمت کی تقسیم
وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ قَالَ : لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ كَانَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ عَلَى الْمُجَنِّبَةِ الْيُسْرَى وَكَانَ الْمِقْدَادُ عَلَى الْمُجَنِّبَةِ الْيُمْنَى ، فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ وَهَدَأَ النَّاسُ جَاءَا بِفَرَسَيْهِمَا فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ الْغُبَارَ عَنْ وُجُوهِهِمَا بِثَوْبِهِ قَالَ : " إِنِّي جَعَلْتُ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلْفَارِسِ سَهْمًا فَمَنْ نَقَضَهَا نَقَضَهُ اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بِشْرٍ الْحُبْرَانِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ . ¤سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا تو سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بائیں طرف موجود دستے کے امیر تھے اور سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ دائیں طرف موجود دستے کے امیر تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو لوگ ان دونوں حضرات کے گھوڑے لے کے آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے آپ نے ان دونوں کے چہروں سے غبار اپنے کپڑے کے ذریعے اتارا اور فرمایا : میں گھوڑے کے لئے دو حصے اور گھڑ سوار کے لئے ایک حصہ مقرر کرتا ہوں جو شخص اس کی خلاف ورزی کرے گا اللہ تعالیٰ اسے سزا دے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن بشر حبرانی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔