مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ قَسْمِ الْغَنِيمَةِ . باب: مال غنیمت کی تقسیم
وَعَنْ أَبِي رُهْمٍ وَأَخِيهِ أَنَّهُمَا كَانَا فَارِسَيْنِ يَوْمَ حُنَيْنٍ، فَأُعْطِيَا سِتَّةَ أَسْهُمٍ ، أَرْبَعَةً لِفَرَسَيْهِمَا وَسَهْمَيْنِ لَهُمَا، فَبَاعَا السَّهْمَيْنِ بِبَكْرَيْنِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : عَنْ أَبِي رُهْمٍ قَالَ : شَهِدْتُ أَنَا وَأَخِي خَيْبَرَ ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ . ¤ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا ابورہم رضی اللہ عنہ اور ان کے بھائی یہ دونوں غزوہ حنین کے موقع پر گھڑ سوار تھے ، تو ان دونوں کو چھ حصے دیے گئے چار حصے ان دونوں کے گھوڑوں کے اور دو حصے ان دونوں حضرات کے تھے ، تو ان دونوں حضرات نے دو حصے ، دو جوان اونٹوں کے بدلے میں فروخت کر دیے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : سیدنا ابورہم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں : میں اور میرا بھائی غزوہ خیبر میں شریک ہوئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد باقی حدیث حسب سابق ہے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابوفروہ ہے اور وہ متروک ہے ۔