مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ رَأْسِ الْقَتِيلِ يُحْمَلُ . باب: مقتول کا سر اٹھا کر لانا
حدیث نمبر: 9694
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : مَا حُمِلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسٌ قَطُّ [ وَلَا يَوْمَ بَدْرٍ إِلَى الْمَدِينَةِ ] . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَتَأْتِي أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا فِي مَوَاضِعِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی کوئی سر اٹھا کر نہیں لایا گیا غزوہ بدر کے دن بھی ایسا نہیں ہوا یہاں تک کہ آپ مدینہ منورہ آ گئے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے اور وہ ضعیف ہے اس نوعیت کی دیگر احادیث اس سے متعلقہ جگہ پر آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔