مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّايَاتِ وَالْأَلْوِيَةِ . باب: چھوٹے جھنڈوں اور بڑے جھنڈوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9640
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَايَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَتْ سَوْدَاءَ . ¤ قُلْتُ : لِجَابِرٍ فِي السُّنَنِ أَنَّهَا كَانَتْ بَيْضَاءَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ شَرِيكٌ النَّخَعِيُّ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چھوٹا جھنڈا سیاہ رنگ کا ہوتا تھا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سنن میں
یہ روایت منقول ہے کہ وہ سفید رنگ کا ہوتا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے معجم کبیر کی سند میں ایک راوی شریک نخعی ہے جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔