مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ الْحَرْبِ خُدْعَةٌ باب: جنگ دھوکہ کا نام ہے
حدیث نمبر: 9629
وَعَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ نَجَبَةَ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ فَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْحَرْبُ خُدْعَةٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مَحَلُّهُ الصِّدْقُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤محمد محی الدین
مسیب بن نجبہ بیان کرتے ہیں : میں سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جنگ ایک دھوکہ ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ابوحاتم کہتے ہیں : اس کا محل صدق ہو گا اگر اللہ نے چاہا ۔