مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ قَتْلِهِ مِنَ النِّسَاءِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: خواتین اور دیگر کو قتل کرنے کی ممانعت
وَعَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً قَالَ : " بِسْمِ اللَّهِ ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ ، لَا تَغُلُّوا وَلَا تَغْدِرُوا وَلَا تُمَثِّلُوا ، وَلَا تَقْتُلُوا الْوِلْدَانَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ ، وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْكَبِيرِ ضَعِيفَةٌ . ¤سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی جنگی مہم روانہ کرتے تھے ، تو یہ ارشاد فرماتے تھے : اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اللہ تعالیٰ کے رسول کے دین پر ( رہتے ہوئے اس جنگ میں حصہ لو ) تم خیانت نہ کرنا عہد شکنی نہ کرنا مثلہ نہ کرنا بچوں کو قتل نہ کرنا “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں معجم کبیر میں اس کا اور طریق ہے ، جو ضعیف ہے ۔