مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ قَتْلِهِ مِنَ النِّسَاءِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: خواتین اور دیگر کو قتل کرنے کی ممانعت
وَعَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ اللَّيْثِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - وَسَأَلْتُهُ عَنْ أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ - فَقَالَ : " اقْتُلُوهُمْ مَعَهُمْ " . ¤ قَالَ : وَقَدْ نَهَى عَنْهُمْ يَوْمَ خَيْبَرَ . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : إِنَّهُ سَأَلَهُ عَنِ السَّرِيَّةِ تُصِيبُ الذُّرِّيَّةَ فِي غَشْمِ الْغَارَةِ . ¤ وَرِجَالُ الْمُسْنَدِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں نے آپ سے مشرکین کی اولاد کے بارے میں دریافت کیا تھا : آپ نے ارشاد فرمایا : ان لوگوں کے ساتھ انہیں بھی قتل کر دو ۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے موقع پر اس سے منع کر دیا تھا ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی جنگی مہم کے بارے میں دریافت کیا تھا ، جو بھرپور حملے کے دوران بچوں کو بھی قتل کر دیتے ہیں ۔ ” مسند “ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔