وَعَنْ وَاثِلَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أُنْزِلَتْ صُحُفُ إِبْرَاهِيمَ فِي أَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ ، وَأُنْزِلَتِ التَّوْرَاةُ لَسِتٍّ مَضَيْنَ مِنْ رَمَضَانَ ، وَالْإِنْجِيلُ لِثَلَاثَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ ، وَأُنْزِلَ الْقُرْآنُ لِأَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ دَاوُدَ الْقَطَّانُ ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَقَالَ أَحْمَدُ : أَرْجُو أَنْ يَكُونَ صَالِحَ الْحَدِيثِ . وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے صحیفے رمضان کی پہلی رات میں نازل ہوئے تھے ، تورات رمضان کے چھ دن گزرنے کے بعد نازل ہوئی تھی ، انجیل رمضان کے تیرہ دن گزرنے کے بعد نازل ہوئی تھی ، قرآن رمضان کے چوبیس دن گزرنے کے بعد نازل ہوا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے ( اپنی مسند میں ) اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عمران بن داؤد القطان ہے ، جس کو یحیی نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، امام أحمد فرماتے ہیں : مجھے یہ امید ہے کہ یہ صالح الحدیث ہو گا ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔