حدیث نمبر: 9574
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ حِينَ جَاءَهُ كِتَابُ عَامِلِهِ يُخْبِرُهُ أَنَّهُ وَقَعَ بِالتُّرْكِ وَهَزَمَهُمْ ، وَكَثْرَةَ مَنْ قَتَلَ مِنْهُمْ وَكَثْرَةَ مَا غَنِمَ ، فَغَضِبَ مُعَاوِيَةُ مِنْ ذَلِكَ ثُمَّ أَمَرَ أَنْ يُكْتَبَ إِلَيْهِ : قَدْ فَهِمْتُ مَا ذَكَرْتَ مِمَّا قَتَلْتَ وَغَنِمْتَ ، فَلَا أَعْلَمَنَّ مَا عُدْتَ لِشَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ وَلَا قَاتَلْتَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَكَ أَمْرِي . قُلْتُ لَهُ : لِمَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ؟ فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَتَظْهَرَنَّ التُّرْكُ عَلَى الْعَرَبِ حَتَّى تُلْحِقَهَا بِمَنَابِتِ الشِّيحِ وَالْقَيْصُومِ " . ¤ فَأَنَا أَكْرَهُ قِتَالَهُمْ لِذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا معاویہ بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا اس دوران ان کے پاس ان کے ایک گورنر کا مکتوب آیا ، جس میں اس نے بتایا : اس نے ترکوں پر حملہ کر کے انہیں پسپا کر دیا ہے اور ان میں سے بکثرت لوگوں کو قتل کر دیا ہے اور بکثرت مال غنیمت حاصل کیا ہے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اس بات پر غصے میں آ گئے ، اور انہوں نے یہ کہا: کہ اس کو خط میں لکھا جائے کہ تم نے جو قتل کیا اور جو غنیمت حاصل کی اس کا جو ذکر کیا ہے وہ مجھے سمجھ آ گئی ہے ، لیکن اب مجھے یہ پتہ نہ چلے کہ تم نے اس سے تجاوز کیا ہے تم ان لوگوں کے ساتھ اس وقت تک جنگ نہ کرنا جب تک میرا حکم تمہارے پاس نہیں آ جاتا معاویہ بن خدیج کہتے ہیں : میں نے ان سے دریافت کیا : اے امیر المؤمنین اس کی وجہ کیا ہے ؟ انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ترک عربوں پر ضرور غالب آ جائیں گے ، یہاں تک کہ وہ انہیں ” شیح “ ( ایک قسم کی گھاس ) اور قیصوم ( نامی درخت ) کے اُگنے کی جگہ تک ملا دیں گے ، تو میں اس وجہ سے ان لوگوں کے ساتھ جنگ کرنے کو ناپسند کرتا ہوں “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9574
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7376)»