حدیث نمبر: 9551
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمًا لِأَصْحَابِهِ : " مَا تَعُدُّونَ الشُّهَدَاءَ فِيكُمْ ؟ " قَالُوا : مَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ شَهِيدٌ . قَالَ : " إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ ، الْمَقْتُولُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ ، [ وَالْمَرْءُ يَمُوتُ عَلَى فِرَاشِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ ، وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ ، وَاللَّدِيغُ شَهِيدٌ ] وَالْغَرِيقُ شَهِيدٌ ، [ وَالشَّرِيقُ شَهِيدٌ ، وَالَّذِي يَفْتَرِسُهُ السَّبُعُ شَهِيدٌ ، وَالْخَارُّ عَنْ دَابَّتِهِ شَهِيدٌ ، وَصَاحِبُ الْهَدْمِ شَهِيدٌ ] وَصَاحِبُ ذَاتِ الْجَنْبِ شَهِيدٌ ، وَالنُّفَسَاءُ يَقْتُلُهَا وَلَدُهَا يَجُرُّهَا بِسَرَرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَطِيَّةَ بْنِ الْحَارِثِ الْوَادِعِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا : تم لوگ اپنے درمیان کسے شہید شمار کرتے ہو ؟ لوگوں نے عرض کی : جو اللہ کی راہ میں صبر کرتے ہوئے ثواب کی امید رکھتے ہوئے دشمن کی طرف رخ کرتے ہوئے پیٹھ نہ پھیرتے ہوئے قتل ہو جائے وہ شہید ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایسی صورت میں میری امت کے شہداء کم ہوں گے اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا شہید ہے وہ آدمی جو اللہ کی راہ میں اپنے بستر پر مر جاتا ہے وہ شہید ہے پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے جانور کے ڈسنے سے مرنے والا شخص شہید ہے ڈوب کر مرنے والا شخص شہید ہے ، شریق ( شاید یہاں مراد وہ ہے شخص ہے جس کو اچھو لگ جاتا ہے ، ) شہید ہے ، جسے درندے چیر پھاڑ دیں ، وہ شہید ہے ، اپنے جانور سے گر کر مر جانے والا شہید ہے ، ملبے کے نیچے آ کر مرنے والا شہید ہے ، ذات الجنب کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے اور نفاس والی عورت ( شہید ہے ) جس کا بچہ اس کی موت کا سبب بن جاتا ہے ، وہ بچہ اس ( عورت کو ) اپنی نال کے ذریعے کھینچ کر ، جنت میں لے جائے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عطیہ بن حارث وادعی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9551
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11686)»