حدیث نمبر: 9539
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ قَالَ يَوْمَ أُحُدٍ لِأَخِيهِ : خُذْ دِرْعِي يَا أَخِي قَالَ : إِنِّي أُرِيدُ مِنَ الشَّهَادَةِ مِثْلَ الَّذِي تُرِيدُ فَتَرَكَاهَا جَمِيعًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے غزوہ اُحد کے دن اپنے بھائی سے کہا: اے میرے بھائی تم میری زرہ لے لو انہوں نے فرمایا : میں بھی اسی طرح شہید ہونا چاہتا ہوں جس طرح آپ ہونا چاہتے ہیں ، تو ان دونوں نے اس زرہ کو چھوڑ دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9539
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔