مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ تَمَنِّي الشَّهَادَةِ باب: شہادت کی آرزو کرنا
حدیث نمبر: 9535
عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا مِنَ النَّاسِ نَفْسُ [ مُسْلِمٍ ] يَقْبِضُهَا رَبُّهَا - عَزَّ وَجَلَّ - تُحِبُّ أَنْ تَعُودَ إِلَيْكُمْ وَأَنَّ لَهَا الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا غَيْرَ الشَّهِيدِ " . ¤ وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَيْرَةَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " [ لَأَنْ ] أُقْتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لِي أَهْلُ الْمَدَرِ وَالْوَبَرِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابن ابوعمیرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” لوگوں میں سے جس بھی مسلمان کی جان اس کا پروردگار قبض کرتا ہے ان میں سے کوئی بھی یہ پسند نہیں کرتا کہ وہ تم لوگوں کی طرف واپس آئے اگرچہ اسے دنیا اور اس میں موجود سب کچھ مل جائے البتہ شہید کا معاملہ مختلف ہے “ ۔ سیدنا ابن ابوعمیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں اللہ کی راہ میں قتل ہو جاؤں یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ تمام شہری اور دیہاتی آبادی میری ہو جائے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔