حدیث نمبر: 9527
عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ يَوْمًا : " مَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ؟ " قَالُوا : الْجَنَّةُ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْجَنَّةُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ " . قَالَ : " فَمَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ مَاتَ ، فَقَامَ رَجُلَانِ ذَوَا عَدْلٍ فَقَالَا : لَا نَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا ، قَالُوا : اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ : " الْجَنَّةُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ " . قَالَ : " فَمَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ مَاتَ ؟ " . فَقَامَ رَجُلَانِ ذَوَا عَدَلَ فَقَالَا : لَا نَعْلَمُ خَيْرًا ، فَقَالُوا : النَّارُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مُذْنِبٌ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نِسْطَاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا : ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو ؟ جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جاتا ہے لوگوں نے عرض کی : وہ جنت میں جائے گا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر اللہ نے چاہا ، تو جنت میں جائے گا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو جو مر جاتا ہے اور پھر دو عادل افراد کھڑے ہو کر یہ کہتے ہیں : ہمیں صرف بھلائی کا علم ہے لوگوں نے عرض کی : اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر اللہ نے چاہا ، تو یہ بھی جنت جائے گا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو ؟ جو مر جاتا ہے پھر دو عادل افراد اٹھ کر یہ کہتے ہیں ہمیں کی بھلائی کا علم نہیں ہے لوگوں نے عرض کی : وہ جہنم میں جائے گا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ گنہگار ہے اور اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن نسطاس ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9527
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (148/19)»