حدیث نمبر: 9525
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنْ رَجُلًا جَاءَ إِلَى الصَّلَاةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَقَالَ حِينَ انْتَهَى إِلَى الصَّفِّ : اللَّهُمَّ آتِنِي مَا تُؤْتِي عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ ، قَالَ : فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنِ الْمُتَكَلِّمُ آنِفًا ؟ " . قَالَ رَجُلٌ : أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ : " إِذًا يُعْقَرُ جَوَادُكَ وَتَسْتَشْهِدُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمِ بْنِ عَائِذٍ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نماز ادا کرنے کے لئے آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے جب وہ شخص صف تک پہنچا تو اس نے یہ کہا: اے اللہ ! تو مجھے وہ چیز عطا فرما جو تو اپنے نیک بندوں کو عطا کرتا ہے ۔ راوی کہتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو آپ نے دریافت کیا : ابھی کلام کرنے والا شخص کون ہے ؟ اس شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایسی صورت میں تمہارے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں گے اور تم جام شہادت نوش کر لو گے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ۔ امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن مسلم بن عائذ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9525
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1708) اخرجه ابو يعلى فى المسند (697)»