حدیث نمبر: 9520
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الشَّهِيدُ يُغْفَرُ لَهُ فِي أَوَّلِ دَفْقَةٍ مِنْ دَمِهِ ، وَيُزَوَّجُ حَوْرَاوَيْنِ ، وَيُشَفَّعُ فِي سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ ، وَالْمُرَابِطُ إِذَا مَاتَ فِي رِبَاطِهِ كُتِبَ لَهُ أَجْرُ عَمَلِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ غُدِيَ عَلَيْهِ ، وَرِيحَ بِرِزْقِهِ ، وَيُزَوَّجُ سَبْعِينَ حَوْرَاءَ وَقِيلَ لَهُ : قِفْ فَاشْفَعْ إِلَى أَنْ يَفْرَغَ مِنَ الْحِسَابِ " . ¤ قُلْتُ : رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيِّ قَالَ الذَّهَبِيُّ : مُقَارِبُ الْحَدِيثِ ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس کے خون کے پہلی مرتبہ ( گرنے کے ساتھ ) شہید کی مغفرت ہو جاتی ہے اور دو حوروں کے ساتھ اس کی شادی ہو جاتی ہے اور وہ اپنے اہلِ خانہ میں سے ستر افراد کی شفاعت کرے گا ، اور پہرا دینے والا شخص جب پہرے کے دوران مر جاتا ہے ، تو قیامت تک اس کے عمل کا اجر اس کے لئے نوٹ کیا جاتا ہے اس کا رزق صبح و شام اسے دیا جاتا ہے ستر حوروں کے ساتھ اس کی شادی ہو جاتی ہے اس سے کہا: جائے گا : تم ٹھہرو اور شفاعت کرو جب تک حساب ختم نہیں ہوتا “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد بکر بن سہل دمیاطی کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ امام ذہبی کہتے ہیں : یہ مقارب الحدیث ہے ۔ امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9520
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف