مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الرِّبَاطِ باب: پہریداری کا بیان
وَعَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ أَنَّهُ رَأَى سَلْمَانَ الْفَارِسِيَّ وَهُوَ مُرَابِطٌ بِسَاحِلِ [ حِمْصَ ] فَقَالَ : مَا لَكَ [ عَلَى هَذَا ] ؟ قَالَ : مُرَابِطٌ . قَالَ سَلْمَانُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " رِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَصِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ وَمَنْ مَاتَ مُرَابِطًا جَرَى عَلَيْهِ عَمَلُهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ وَأَمِنَ الْفَتَّانَ وَبُعِثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَهِيدًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤شرحبیل بن سمط بیان کرتے ہیں : انہوں نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ حمص کے ساحل پر پہرا دے رہے تھے ، تو یہ کہا: آپ کیا کر رہے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : پہرا دے رہا ہوں ۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اللہ کی راہ میں ایک دن پہرا دینا ایک ماہ کے نفلی روزوں اور قیام کی مانند ہے اور جو شخص پہرا دینے کے دوران مر جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا عمل اس کے لئے جاری کرتا ہے ، جو عمل وہ پہلے کیا کرتا تھا ، اور وہ شخص ( قبر کی ) آزمائش سے محفوظ رہتا ہے اور وہ شخص قیامت کے دن شہید کے طور پر زندہ کیا جائے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔