حدیث نمبر: 9478
وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى قَالَ : مَرَّ مَالِكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخَثْعَمِيُّ وَهُوَ عَلَى النَّاسِ بِالصَّائِفَةِ بِأَرْضِ الرُّومِ يَقُودُ دَابَّتَهُ فَقَالَ لَهُ : ارْكَبْ فَإِنِّي أَرَى دَابَّتَكَ ظَهِيرَةً قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَا اغْبَرَّتْ قَدَمَا عَبْدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِمَا النَّارَ " . ¤ قَالَ : فَنَزَلَ مَالِكٌ وَنَزَلَ النَّاسُ يَمْشُونَ فَمَا رُئِيَ يَوْمٌ أَكْثَرَ مَاشِيًا مِنْهُ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سلیمان بن موسیٰ بیان کرتے ہیں : سیدنا مالک بن عبداللہ خثعمی رضی اللہ عنہ گزر رہے تھے ( شاید یہاں عربی متن میں کچھ الفاظ نقل ہونے سے رہ گئے ہیں ، مطبوعہ نسخے میں یہ الفاظ ہیں : ) وہ روم کی سرزمین میں موجود ” صائفہ “ نام کی جگہ پر لوگوں کے امیر تھے ، وہ اپنے جانور کو ہانک کر لے جا رہے تھے ۔ انہوں نے ان سے کہا: آپ سوار ہو جائیں ، کیونکہ میں دیکھ رہا ہوں آپ کا جانور مضبوط پشت والا ( یعنی سواری کے قابل ) ہے ، تو انہوں نے جواب دیا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جس بندے کے دونوں قدم اللہ کی راہ میں غبار آلود ہو جائیں ، اللہ تعالیٰ ان دونوں پر جہنم حرام قرار دیدے گا “ ۔ راوی کہتے ہیں : مالک بھی نیچے اتر آیا اور دوسرے لوگ بھی نیچے اتر آئے اور پیدل چلنے لگے اس دن سے زیادہ پیدل چلنے والے افراد نہیں دیکھے گئے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9478
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (944)»