مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَغْزُ وَلَمْ يُجَهِّزْ غَازِيًا باب: اس شخص کا بیان جس نے جنگ میں حصہ نہ لیا ہو اور کسی غازی کو سامان بھی فراہم نہ کیا ہو
حدیث نمبر: 9468
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا تَرَكَ قَوْمٌ الْجِهَادَ إِلَّا عَمَّهُمُ اللَّهُ بِالْعَذَابِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ : لَيْسَ بِذَاكَ ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ : رَوَى عَنْهُ النَّاسُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی قوم جہاد ترک کر دیتی ہے ، تو اللہ تعالیٰ ان پر عمومی عذاب نازل فرماتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں : یہ اتنے پائے کا نہیں ہے ۔ امام ذہبی کہتے ہیں : لوگوں نے اس سے روایت نقل کی ہے ۔