مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ إِعَانَةِ الْمُجَاهِدِينَ باب: مجاہدین کی مدد کرنا
حدیث نمبر: 9462
عَنْ جَبَلَةَ - يَعْنِي ابْنَ حَارِثَةَ - : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا لَمْ يَغْزُ أَعْطَى سِلَاحَهُ عَلِيًّا أَوْ أُسَامَةَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جبلہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب خود جنگ میں حصہ نہیں لیتے تھے ، تو اپنے ہتھیار سیدنا علی رضی اللہ عنہ یا سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو دے دیتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔