مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ الْجِهَادِ فِي الْمَغْرِبِ باب: مغرب میں جہاد کا بیان
حدیث نمبر: 9446
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " تَكُونُ فِتْنَةٌ يَكُونُ أَسْلَمُ النَّاسِ فِيهَا الْجُنْدَ الْغَرْبِيَّ " . ¤ قَالَ ابْنُ الْحَمِقِ : فَلِذَلِكَ قُدِّمْتُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ مِصْرَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عُمَيْرَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُغَافِرِيِّ وَقَالَ الذَّهَبِيُّ : لَا يَدْرِي مَنْ هُوَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عنقریب ایسا فتنہ ہو گا ، جس میں لوگوں میں سے سب سے زیادہ سلامتی والا شخص وہ ہو گا جو مغربی لشکر میں ہو گا“ ۔ سیدنا ابن حمق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اسی وجہ سے اے اہل مصر ! میں تمہارے پاس آیا ہوں ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے عمیرہ بن عبداللہ مغافری کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ امام ذہبی فرماتے ہیں : یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کون ہے ؟