حدیث نمبر: 9438
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ الْبَرِيَّةِ ؟ " . قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ : " رَجُلٌ أَخَذَ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كُلَّمَا سَمِعَ هَيْعَةً اسْتَوَى عَلَيْهِ ، أُخْبِرُكُمْ بِالَّذِي يَلِيهِ ؟ " . قَالُوا : بَلَى . قَالَ : " رَجُلٌ فِي ثُلَّةٍ مِنْ غَنَمٍ يُقِيمُ الصَّلَاةَ وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ الْبَرِيَّةِ ؟ " . قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ : " الَّذِي يُسْأَلُ بِاللَّهِ وَلَا يُعْطِي بِهِ " . ¤ قُلْتُ : لِأَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ ضَعِيفٌ ، وَأَبُو مَعْشَرٍ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا میں تم لوگوں کو مخلوق میں سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ لوگوں نے عرض کی : جی ہاں ۔ یا رسول اللہ ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ شخص جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑ لیتا ہے اور جب بھی وہ کوئی خوف زدہ کرنے والی بات سنتا ہے ، تو اس پر سوار ہو جاتا ہے کیا میں تمہیں اس کے بعد والے شخص کے بارے میں بتاؤں ؟ لوگوں نے عرض کی : جی ہاں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ شخص جو بکریوں کے ریوڑ میں ہوتا ہے اور نماز قائم کرتا ہے اور زکوۃ ادا کرتا ہے اور کیا میں تمہیں مخلوق کے سب سے برے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ لوگوں نے عرض کی جی ہاں ۔ یا رسول اللہ ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ شخص جس سے اللہ کے نام پر مانگا جائے اور وہ اس کے نام پر نہ دے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ” صحیح “ میں منقول ہے ، لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ابومعشر نجیح نامی راوی ضعیف ہے اور ابومعشر جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9438
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف