حدیث نمبر: 9431
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ رَهْبَانِيَّةً ، وَرَهْبَانِيَّةُ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَأَحْمَدُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " لِكُلِّ نَبِيٍّ رَهْبَانِيَّةٌ وَرَهْبَانِيَّةُ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْجِهَادُ " . ¤ وَفِيهِ زَيْدٌ الْعَمِّيُّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر امت کی مخصوص رہبانیت ہوتی ہے اور اس امت کی رہبانیت اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے بھی نقل کی ہے تا ہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” ہر نبی کی مخصوص رہبانیت ہوتی ہے اور اس امت کی رہبانیت جہاد ہے “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی زید العمی ہے جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ۔ امام ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9431
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4204) اخرجه احمد فى المسند (266/3)»