مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي ابْنِ الْأُخْتِ وَالْحَلِيفِ وَالْمَوْلَى . باب: بھانجے ، حلیف اور آزاد شدہ غلام کا بیان
حدیث نمبر: 943
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ غِيَاثُ بْنُ حَرْبٍ ، ضَعَّفَهُ الْفَلَّاسُ ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” قوم کا بھانجا ، ان کا ایک فرد ہوتا ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی غیاث بن حرب ہے ، جسے فلاس نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے ۔