مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ باب: اس شخص کا بیان ، جو ایک تیر پھینکتا ہے
حدیث نمبر: 9396
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ : " قُومُوا فَقَاتِلُوا " . قَالَ : فَرَمَى رَجُلٌ بِسَهْمٍ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : "أَوْجَبَ هَذَا" . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ . وَبَقِيَّةُ طُرُقِهِ تَأْتِي فِي سُورَةِ الْمَائِدَةِ فِي التَّفْسِيرِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا : تم لوگ اٹھو اور جنگ کرو ۔ راوی کہتے ہیں : ایک شخص نے ایک تیر پھینکا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس نے ( جنت کو ) واجب کر لیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ان دونوں کی سند حسن ہے اس کے بقیہ طرق کتاب التفسیر میں سورۃ مائدہ سے متعلق باب میں آگے آئیں گے ۔